اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کی مجموعی تعداد 27 ہوگئى ہے۔
ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہوگیا۔