پشتو زبان کا نیا چینل’’ہم پشتو ون‘‘


پشاور: دنیا بھر میں پشتو جاننے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، پشتو زبان کا نیا ٹی وی چینل ’’ہم پشتو ون‘‘ لانچ ہو گیا۔

ہم پشتو ون پر ہم ٹی وی  کے  ڈرامے پشتو زبان میں سب کا دل جیتنے کیلئے تیار، ہم پشتو ون مکمل فیملی چینل ہوگا جس پر میوزک کا بھی راج ہوگا۔

اس حوالے سے پشاور میں سجی ہم پشتو ون کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں میں شوبز کے چمکتے ستارے ، سیاستدان اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ہم پشتو ون کے آغاز کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ان کا بس چلے تو وہ ہر مقامی زبان میں چینل لے آئیں۔

ہم پشتو ون کے لانچ کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ ہم پشتو ون بہترین تفریح فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: ہم نیٹ ورک کی خواتین کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈی پروڈکشنز کی روح رواں مومنہ درید نے کہا کہ سلطانہ آپا اور درید قریشی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے  ہم پشتو ون کو تفریحی چینلز میں خوشگوار اضافہ قرار دیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم پشتو ون دنیا بھر میں پشتو بولنے والوں کی دل کی آواز بنے گا۔

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور سینیٹر بیرسٹر سیف نے چینل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل نے بھی تقریب میں شرکت کیں اور اپنی مادری زبان پشتو میں مبارک باد پیش کی۔

ڈرامہ الفا براوو چارلی کے کیپٹن گل شیر، قاسم شاہ، گلوکار ہمایوں خان اور مقامی فنکاروں نے بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔


پخیر پختونخواہ ہم پشتو 1 کا بریک فاسٹ پروگرام ہے جس کو نجیبہ فیض ہوسٹ کرتی ہیں، اور اس پروگرام میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں، پروگرام میں ملک کا نام روشن کرنے والے افراد اور پاکستان کی بہتری میں کردار ادا کرنے والے افراد کو مدعو کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں