حزب اختلاف حکومت مخالف ایجنڈے پر متحد ہے، چیئرمین پی اے سی

Rana Tanveer

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں خصوصی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ہم ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور ہوں گے کیونکہ حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈالا اور آٹا، چینی بحران پر کچھ نہیں کیا۔ حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اچھے تعلقات ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک رکنی ایجنڈے پر متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم نیٹ ورک کی خواتین کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور نواز شریف کی حساس صحت کے باعث بیٹی کا اُن کے پاس ہونا ضروری ہے۔ صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

ملک میں جاری کرکٹ سرگرمیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیوں پر خوشی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔


متعلقہ خبریں