کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت 40 روپے، پیاز 60 روپے، مٹر 140 روپے اور بھنڈی 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ٹماٹر فی کلو 40، لہسن اور ادرک 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے اتوار بازاز میں کئی اسٹالز پر ریٹ لسٹ نہیں رکھی گئی جس کی وجہ سے دکاندار عوام سے من مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔
ریٹ لسٹ کے مطابق پانچ کلو آلو 19 روپے، پانچ کلو پیاز 280 روپے جبکہ ادرک 369 اور لہسن 324 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 38 روپے فی کلو میں دستیاب ہے تاہم دکاندار 60 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
اسلام آباد کے اتوار بازار میں کریلا 200 روپے فی کلو جبکہ بھنڈی 210 روپے فی کلو کی بلند سطح پر فروخت ہورہی ہے۔
ریٹ لسٹ کے مطابق مٹر75 روپے فی کلو اور سبز مرچ 180 فی کلو پر فروخت ہورہی ہے۔
اتوار بازار میں سیب 120 روپے، انار 220 روپے جبکہ امرود 55 روپے فی کلو میں دستیاب ہے تاہم دکاندار انہیں 80 روپے کلو اپنے من مانے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔
اسی طرح کیلا 75 روپے، مالٹا اور موسمبی 80 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔