’نئے پاکستان میں لوگوں کا سرمایہ محفوظ ہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں لوگوں کا سرمایہ محفوظ ہے۔

اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، یہاں آپ کا تمام سرمایہ محفوظ ہے۔ نئے پاکستان میں ہاوسنگ کے نام پر کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ہاوسنگ سیکٹر میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ ریئل اسٹیٹ سے وابسطہ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ نئے پاکستان میں آپکا سرمایہ محفوظ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  ملک میں لوٹ مار کی وجہ سے مافیا راتوں رات ارب پتی بن گئے۔ ہہاں کئی ایسے خاندان ہیں جن کے گھر نہیں ہیں، وہ اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں۔ایسے لوگوں کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے لوگ دلفریب کھانے کھاتے رہے اور لوگوں کے پیسے لے کر بھاگتے رہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ریفارمز متعارف کروائی ہیں۔ ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار شعبہ تعمیرات پر ہوتا یے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنا پیسہ ملک لائیں۔ تعمیرات کا شعبہ کام کرتا ہے تو اس سے وابسطہ چالیس صنعتیں ساتھ چلتی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے لوگوں نے عوام کا پیسہ چھین کر اپنی جیبیں بھریں۔ پاکستان کا مال لوٹ کر ایک شخص باہر مفرور ہے۔اس شخص کے گھر کو کل حکومت نے عام لوگوں کے لیے کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان سے ملک کا پیسہ وصول کروں گا۔ عمران خان بڑے بڑے ڈان کو قانون کے تابع کرنے آیا ہے۔صحافیوں کی فلاح کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ملک بھر میں 6 ہزار 72 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر رجسٹرڈ ہیں‘

معاون خصوصی نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی چیخ و پکار سنی ہے۔ رانا ثناء اللہ میڈیا کے بجائے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ عدالتوں کے باہر کھڑے ہو کر لوگ زہر اگلتے ہیں۔

پہلے قانون ان لوگوں کے تابع تھا، اب قانون آزاد ہے۔ اب وہ دور نہیں کہ جب مخالفین کے خلاف اداروں کو استعمال کیا جائے، ادارے آزاد ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گا، وہ درد آشنا بھی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp