زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات


اسلام آباد:  امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد  نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق خطے میں امن کے حصول کے لیے زلمےخیل زاد نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیہ کے مطابق  زلمے خیل زاد سے ملاقات میں پاکستان امریکہ دو طرفدہ تعاون اور مجموعی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل زالمے خلیل زاد نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، جس میں افغانستان قیام امن کیلئے ہونے والی کاوشوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں