لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں چلنے والی 30 کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں کل 71 کمپنیاں قائم کی گئی تھیں، 30 کمپنیوں کو غیر ضروری ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’جب تک عمران خان ہے، عثمان بزدار رہے گا‘
عثمان بزدار نے کہا کہ کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق پچھلے دور میں غیر ضروری کمپنیاں بنا کر پنجاب کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، آج وہ لوگ معصوم شکل بنا کر گڈ گورننس کے دعویدار بنتے ہیں۔