خلا میں موجود ملبے کے حوالے سے باخبر رہنے والے ادارے ’ لیو لیبس‘ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو نکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مصنوعی سیارے امریکی ریاست پریٹسبرگ کے اوپر 560 میل (901) کلومیٹر کی بلندی پر 29 جنوری کی رات میں تقریباً 14.7 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک دوسرے کی پاس سے گزریں گے۔
1/ We are monitoring a close approach event involving IRAS (13777), the decommissioned space telescope launched in 1983, and GGSE-4 (2828), an experimental US payload launched in 1967.
(IRAS image credit: NASA) pic.twitter.com/13RtuaOAHb
— LeoLabs, Inc. (@LeoLabs_Space) January 27, 2020
سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی سیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے 100 میں ایک فیصد تک امکان ہے، ٹکراؤ کی صورت میں ان کا ملبہ مدار میں پھیل جائے گا۔
خلائی ماہرین کا کسی بھی مصنوعی سیارے سے رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس دونوں سیاروں کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود ہے۔