سونے کی قیمت میں 150 روپے کمی

فی تولہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد سونا آج فی تولہ 90 ہزار 150 روپے میں فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کی کمی سے 77 ہزار 390 روپے ہوگئی۔

آج ڈالر کی قیمت میں بھی دس پیسے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اوپن مارکیٹ میں 154.80 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں