امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سےملاقات


اسلام آباد: امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے منگل کے روز سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور اور اقتصادی شراکت داری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکا سے تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ایلس ویلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثناء امریکی نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یلس ویلز کے ہمراہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر بھی موجود تھے۔

وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ندیم بابر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی کے مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے۔

اس موقع پر ایلس ویلز نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا۔۔امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان کے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں۔


متعلقہ خبریں