اسلام آباد: اپوزیشن رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے ٹاک شو میں بوٹ لے جانے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کی وضاحت ناکافی ہے، بوٹ والے معاملے پر وزیر اعظم خود وضاحت کریں۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم پر شک ہے یہ فوج کو پارٹی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔ فیصل واڈا نے ابھی تک معافی بھی نہیں مانگی۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کا پروگرام میں کہنا تھا کہ 24 گھنٹے گزر گئے وزیر اعظم کی طرف سے بیان آنا ہوتا تو آجاتا۔ فیصل واڈا کا استعفی آنا ہوتا تو آجاتا۔ وزیر اعظم تو ایسے واقعات پر خوش ہوتے ہیں اور تھپکی دیتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ کل ترجمانوں کی میٹنگ ہے وزیراعظم ایسا رویہ پسند نہیں کرتے ہیں، وزیر اعظم کی وضاحت کل آجائے گی۔