مانسہرہ: مدرسے کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا شمس الرحمان گرفتار

مانسہرہ: مدرسے کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا شمس الرحمان گرفتار

مانسہرہ: مدرسے کے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم قاری شمس الدین کو سابق اراکین اسمبلی نے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا۔

مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کیلئے مدد آن پہنچی

ہم نیوز کے مطابق سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے مدرسہ طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مبینہ ملزم قاری شمس الدین کو علاقہ پولیس کے حوالے کیا۔ تھانہ پھلڑہ کی پولیس نے ملزم کو باقاعدہ گرفتارکرلیا ہے۔

مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ طور پر 100 سے زائد مرتبہ زیادتی کی گئی جس کی تیمار داری کے لیے ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل بھی گزشتہ دنوں اسپتال پہنچے تھے۔ انہوں ںے اسپتال میں اعلان کیا تھا کہ بچے کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔

سال 2019 میں بھی کم عمر بچے ،بچیاں درندوں کے نشانے پر رہے

ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ بچے سے زیادتی میں ملوث مبینہ پانچ معاون ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اورغیر رجسٹرڈ مدرسے کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں