قوم عمران خان کی قیادت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، چودھری سرور

پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اورقیام امن کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ فوج کا بطور ادارہ مضبوط ہونا ملک کے لیے لازم ہے۔

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ ففتھ جنریشن وار کے لیے نوجوانوں کا مثالی جذبہ دیکھا ہے۔


متعلقہ خبریں