وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بحرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شاہ بحرین کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ہائیر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ،میڈیکل سائنسز اورسپورٹس کے شعبوں پر معاہدے ہوئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ملٹری تعاون کے حالیہ معاہدہ کو خوش آئند قرار دیا۔ ملٹری تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان معلومات اور انٹیلیجنس کے تبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی نے سخیر محل میں عمران خان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں کی ون آن ون ملاقات ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خدیبیہ محل میں بحرین کے ولی عہد سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

شاہ نے بحرین کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ عمران خان نے بحرین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد کی میزبانی پر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کو بحرین نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے امید ظاہر کی کہ بحرین حکومت پاکستانیوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کا متنازعہ امور کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عملدرآمد پر اتفاق دونوں ممالک نے مغربی اور جنوبی ایشاء کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیروٰں پر بھارتی مظالم کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں