اسلام آباد: سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبرت ناک شکست اور حالیہ آسٹریلیا سیریز میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کا عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
Terrible continuous performance by our team in Australia needs a change of the coach / chief selector. There is is not even a slight hope for a decent performance.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) November 29, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو فوری برطرف کیا جائے کیونکہ ان سے اچھی کارکردگی کا تھوڑی بہت بھی امید نہیں ہے.
واضح رہے مصباح الحق کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچ چیف سیلکٹر اور بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قومی ٹیم اب تک ایک بھی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ میں فتح یاب نہیں ہو سکی۔