پنجاب: کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شوکت علی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی تعینات کر نے کی منظوری دی گئی ہے۔

مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب جبکہ بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح کمشنر لاہور بلال آصٖف لودھی کو تبدیل، سیف انجم کو کمشنر لاہور جبکہ ندیم محبوب کو سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظفر نصر اللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی، طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فرح مسعود کمشنر سرگودھا، شان الحق کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب جبکہ ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں