سنگیں غداری کیس: اس وقت پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے، بلاول

بلاول بھٹو نے 50 ہزار جرمانے کو چیلنج کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ ایک سابق صدر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں سنگین غداری کیس میں سابق آمر کے خلاف جلد فیصلہ سنائیں گی۔اس بار انصاف ہی ہو گا۔

بلاول نے کہا کہ جس بھی شہر سے پاکستانی ہو، سب کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ اس وقت پاکستانی عدلیہ کے لئے ایک موقع ہے۔ امید ہے کہ سابق آمر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ اس طرح جمہوریت مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ محفوظ کرنے کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ملتوی

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔  صدر زرداری کا موقف ہے کہ وہ ہر کیس کا سامنا کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تین  ماہ کے بعد انتخابات کی ڈیڈلائن کا مولانا فضل الرحمان کو ہی پتہ ہو گا۔ مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں