کرتارپور راہداری منصوبہ: وزیراعظم عمران خان کل افتتاح کریں گے

اقوام متحدہ نے اپنے چارٹر پر موجود مسائل سے صرف نظر کی، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان باباگرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کل (بروز ہفتہ) کریں گے۔

کرتارپورگوردوارے کے چار ایکڑ رقبے کو 42 ایکڑ تک وسیع کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم اس مقصد کے لیے صبح کرتارپور صاحب، نارووال پہنچیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آمد کے بعد گوردوارہ دربار صاحب اور بارڈ ٹرمینل سمیت کرتارپور راہداری کا دورہ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم اس کے بعد مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے پنڈال پہنچیں گے جہاں موجود غیر ملکی مہمانان سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک کی بھی اہم شخصیات موجود ہوں گی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم افتتاحی تقریب کے حوالے سے کرتارپور راہداری منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تاریخ ساز موقع پر قوی امید ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اعلیٰ غیر ملکی شخصیات موجود ہوں۔

پاکستان نے کہا ’’چشم ما روشن دل ماشاد‘‘: سدھو پاجی نے جواباً کہا ’’ست بسم اللہ‘‘

کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہلے ہی بھارت سمیت پوری دنیا سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد پاکستان پہنچ چکی ہے۔ غیر ملکی مہمانان منصوبے کے حوالے سے نہایت پرجوش ہیں اور وہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بے چین بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ تختی کی باضابطہ نقاب کشائی کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوگا جس میں بھارت سے آئے ہوئے مہمانان کو پہلے خطاب کا موقع دیا جائے گا۔

کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب کے بعد مہمانان میں بابا گرو نانک دیو جی کا لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

اداکار و سیاستدان سنی دیول کرتار پور راہداری کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہونگے

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دیگر متعلقہ اداروں کی مدد سے تقریب کی جگہ سمیت اطراف میں بھی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔


متعلقہ خبریں