نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔ فردوس عاشق

توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔

نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگ گئیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ماہ ربیع الاول  کی مناسب سے منعقدہ فن پاروں کی نمائش میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بار بار اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ سیاست اپنی جگہ ہے اور انسانی ہمدردی اپنی جگہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ربیع الاول حضور پاک ﷺ کی ولادت کا مبارک مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں فن پاروں کی نمائش پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو سراہتے ہوئے انہوں نےکہا کہ فن پاروں میں آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔ انہوں ںے تصدیق کی کہ وفاقی وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے۔

نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگ گئیں، شیخ رشید

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے اس لیے متعلقہ حکام کی رائے لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں