آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہنس ورنر ورمن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں