’آزادی مارچ جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئیں تو مارچ کریں گے‘


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں ہونے والے آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف مارچ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو جلسہ گاہ سے باہر نکل کر مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ میں افغان طالبان کا جھنڈا لہرانے پر 8 افراد گرفتار

راشد محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات حزب اختلاف کی جماعتوں سے کیے گئے معاھدے کی پاسداری کریں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بحال کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسٹریٹ لائیٹس نہ کھولی گئیں تو اسٹریٹ لائیٹس کے پولز کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹس بند ہونے سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھایا ہوا ہے اور آزادی مارچ کے شرکاء کو نقل و حمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں