قائد اعظم ٹرافی : سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد


کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد کردیاگیاہے ۔ شان مسعود پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ کپتان  شان مسعود سدرن پنجاب لیول 1 جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شان  مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

شان مسعود کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے پر میچ ریفری نے بدھ کو فیصلے پر سماعت کی۔

سماعت کے بعد میچ ریفری کامران چوہدری نے شان مسعود کے خلاف فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے ماتھے کا جھومر

سدرن پنجاب اور ناردرن  پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ  کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے ۔


متعلقہ خبریں