کنگز کو 67 رنز کے بڑے مارجن سے شکست


شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کو موجود دوسرے اور پانچویں نمبر کی ٹیمیں کراچی اور کوئٹہ کے مابین ٹاس ہوا تو کنگز نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ کی ٹیم اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کر دیا۔

جواب میں کراچی کی پوری ٹیم 20 اوورز میں رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز میدان میں آئے اوپنر بلے باز ایک ایک رن اپنے کھاتے میں لکھوا کر چلتے بنے۔

کنگز کی جانب سے شاہد آفریدی اور جو ڈینلے کو اوپننگ کے لیے میدان میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جو ناکام رہا۔

جو ڈینلے دو رنز کے مجموعے پر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد آفریدی نے بھی مجموعی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر راحت علی کی گیند کا لافلین کو کیچ تھمایا اور ڈریسنگ روم لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 35 رنز کی اننگ کھیل کر ٹاپ اسکورر ہے۔

بابر اعظم 32 اور محمد نواز 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

میچ کے آغاز میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اپنی اننگ کا آغاز کرنے کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن 90 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اوپنر بلے باز نے سات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگ مکمل کی۔

کیون پیٹرسن نصف سنچری  بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انہوں  نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شاہد آفریدی، محمد عرفان، عثمان خان اور محمد عامر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہو سکے۔


متعلقہ خبریں