بھارتی وزیر دفاع نے خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکی دی، دفترخارجہ

بھارتی وزیر دفاع نے خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکی دی، دفترخارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: دفتر خارجہ نے  بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمسائیہ ملک کے وزیر نے خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

ترجمان ڈاکٹر فیصل نے منگل کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ راج ناتھ سنگھ کا بیان وہاں کی حکمراں جماعت بی جے پی کے نظریے کی ترجمانی کرتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف،اشتعال انگیز، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے مزید ٹکڑے کرنے کی دھمکی

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کر لے ورنہ اس کے مزید ٹکرے ٹکرے کر دیں گے۔

ہریانہ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’ میں پاکستان کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ ایمانداری سے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کو ختم کر کے بھائی چارہ قائم کرے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ پاکستان ہمارا ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاہم اگر دہشت گردوں کے خلاف انہوں نے ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے تو ہم بنیاد پرست قوتوں کو ختم کرنا جانتے ہیں‘۔


متعلقہ خبریں