چشتیاں: دم کرنے اور تعویذ دینے والے پیر صاحب اغوا

چشتیاں: دم کرنے اور تعویذ دینے والے پیر صاحب اغوا

چشتیاں : تعویذ دینے اور دم کرنے والے پیر صاحب اغوا کرلیے گئے۔ پیر صاحب کو دو ایسے ملزمان نے اغوا کیا جو تعویذ لینے اور دم کرانے آئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق چشتیاں کے علاقے مہاجر کالونی میں رہائش پذیر 50 سالہ ظفر نامی پیر صاحب دم کرنے اور تعویذ دینے کا کام کرتے ہیں۔ پیر کے دن دو ملزمان ان سے دم کرانے اور تعویذ لینے کے بہانے ساتھ لے گئے اور کچھ دور لے جا کر گولیاں مار دیں۔ ملزمان نے فرار ہونے سے قبل زخمی پیر کو قریبی نہر میں بھی پھینک دیا۔

قصور: ساتویں جماعت کی 12 سالہ کمسن طالبہ سلمیٰ اغوا

علاقہ پولیس کے مطابق ملزمان نے پیر کو چک -32 فتح کے قریب گولیاں ماریں اور فوراً ہی فرار ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طفر نامی پیر کو چہرے، سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگی ہیں۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمی پیر ظفر کو انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور:سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے اغواء کی واردات

بہاولپور وکٹوریہ اسپتال کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پیر ظفر کی حالت بدستورانتہائی تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے زخمی کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی و رنجش کا نتیجہ دکھتا ہے لیکن اس ضمن میں تفصیلی تفتیش و تحقیق کے بعد ہی درست حقائق سامنے آسکیں گے۔


متعلقہ خبریں