اسلام آباد: بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید،2 زخمی
فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوگیا جب کہ دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، تین پاکستانی فوجی شہید
بھارت کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے بلا اشتعال ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے ہیں اور سویلین آبادی کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پاکستان تسلسل کے ساتھ بھارتی اشتعال انگیزی سے عالمی دنیا کو بھی آگاہ کرتا آیا ہے اور اس نے کسی بھی وقت صبر و ضبط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے۔