سلیفی لیتے ہوئے نوجوان ٹرین تلے آکر کچلا گیا

عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟

سرائے عالمگیر: سلیفی لینے کے شوق میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

22 سالہ بریال خان راجڑ پھاٹک کے قریب ٹرین کےسامنے سیلفی بنانا چاہتا تھا  کہ ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بریال خان ولد محمد سمیع اللہ  کے نام سے ہوئی ہے۔

بریال لاہور سے راولپنڈی جانے والی101 ریل کار کی زد میں آیا۔

پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کر کے نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، چند روز قبل بھی ریلوے لائن پر سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ریل گاڑی کی زد میں آ گئے تھے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے دو دوست ریلوے لائن پر سیلفیاں بناتے ہوئے ریل کی زد میں آ گئے جس کے باعث ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمی کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زعیم شاہ جب کہ زخمی کی مبین کے نام سے ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں