برطانوی شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریگا


کراچی : برطانوی شاہی خاندان کے چشم وچراغ پرنس ولیم  اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن 14 اکتوبر کوپاکستان کے دورے پر آرہے ہیں،اس دوران شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ وہ معزز مہمانوں کی آمد کے کیلئے اکیڈمی میں خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان میں آخری بار ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کی تصاویر کے بھی نئے اور خوبصورت فریم بنائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر پرنس ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کی پاکستانی کرکٹرزسے بھی ملاقات متوقع ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں کیا کرے گا

سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑی کی آمدکیلئے خصوصی انتظامات کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

شاہی جوڑی 14سے 18 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہوگی۔


متعلقہ خبریں