’کشمیر پر فیصلہ کرنے کا وقت آگیا‘

’کشمیر پر فیصلہ کرنے کا وقت آگیا‘

گلگت: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا وقت آ گیا ہے کہ ریاست کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

کشمیر بچاؤ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر کے بعد عوام روڈ میپ چاہتے ہیں کیوں کہ کشمیری اب پاکستان کی مدد کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہوگا، ہم 1947 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن اب اقوام متحدہ کچھ نہیں کرنے والا۔

عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے یہاں بے روزگاری زیادہ ہے اور حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں