آپریشن ردالفساد، بلوچستان سے بھاری اسلحہ برآمد


کوئٹہ: پاکستانی صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور( ایف سی) نے انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی ملک بھر میں جاری  آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی۔

ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے شہروں سبی، چمن، اوچ اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے مشتبہ خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران خود کش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، سب مشین گن، دھماکا خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں ہتھیاربرآمد کیےگئے۔

رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کےدوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات پرکی گئی تھی۔

فورسز نے صوبہ بلوچستان کےعلاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اور پشین میں آپریشن کیا تھا۔ جس کے دوران راکٹس، سب مشین گنز، اسنائپررائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کی گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں