اسٹاک مارکیٹ میں 109 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج ( stock exchange)

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 109 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 363 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 254 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 219 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 388 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 109 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 363 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 123,572,020 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,583,977,106 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  963 ارب تک ٹیکس وصول کر لیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

گزشتہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں