مرید عباس قتل کیس، عدالت کا دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

فوٹو: فائل


کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کی جانب سے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ محفوظ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان کی مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق درخواست منظور کرتےہوئے کیس کوسیشن کورٹ ڈسٹرکٹ ساوتھ بھیج دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ سماعت میں تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے پیغام دیا کہ جو پیسے مانگے گا اس کا بھی یہی حشر ہوگا۔ یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟

تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے 91 کروڑ روپے کھانے کے لیے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔ دونوں کے مارے جانے کے بعد کون ۔ملزم سے اپنے پیسے مانگنے کی ہمت کرے گا؟

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کاروباری معاملات کے لیے سرمایہ کاری کی۔ کیا پاکستان میں کاروبار کرنا جرم ہے؟  خوف کی وجہ سے تین چار کے علاوہ کوئی سرمایہ کار سامنے ہی نہیں آرہا۔


متعلقہ خبریں