اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
بالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع، (راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور) اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع (مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر ، سوات ،پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان) اور زیریں سندھ کے اضلاع (میرپورخاص،ٹھٹھہ ، بدین ) میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کیچ،ابیٹ آباد،گوجرانوالہ، سکھر، شہید بینظیر آباد ، حیدر آباد، کراچی کے اضلاع اور کشمیرمیں چندمقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش :خیبرپختونخوا:کاکول 17، بلوچستان: تربت 12،سند ھ: کراچی (گلشن حدید 06،ناظم آباد 03)، شہید بینظیر آباد 09، حیدرآباد 04،سکرنڈ 02، کشمیر:کوٹلی 04 ،گڑھی دوپٹہ 01،گلگت بلتستان :بگروٹ 04،پنجاب:سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:نوکنڈی،تربت 40، میرپورخاص، سکھرمیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔