ایف آئی اے نے فیصل آباد میں غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لیا

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لیا | urduhumnews.wpengine.com

فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حالیہ کارروائی کے دوران غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیا۔

ہم نیوز کو دستیاب تفصیل کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی نشاندہی کے بعد باقاعدہ کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی میں گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج سے برآمدہ آلات میں موبائل سمز نمایاں ہیں۔ فوٹو ہم نیوز
غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج سے برآمدہ آلات میں موبائل سمز نمایاں ہیں۔ فوٹو ہم نیوز

ملزمان کے قبضے سے متعدد لیپٹ ٹاپس، گیٹ وے ایکسچینج میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز مواصلاتی رابطوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جو سیکیورٹی رسک بھی تصور ہوتے ہیں۔ ان مراکز میں مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کی لائنز یا کنکشنز کو غلط طور پر استعمال کر کے جعلسازی کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر ایف آئی اے کے چھاپے میں برآمد ہونے والے آلات - فوٹو ہم نیوز
فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر ایف آئی اے کے چھاپے میں برآمد ہونے والے آلات – فوٹو ہم نیوز

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم دانیال شہزاد اور سلمان شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں