پنجاب اور سندھ کے گورنرز کی ملاقات


لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر سردار مہتاب عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے، عوام کے ووٹوں سے ہی آئندہ انتخابات میں سرخرو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی پر اثر اور نرم دل شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ عوام میں ہر دلعزیز رہے ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں کے غیر ملکی ہی نہیں ان کے سیاسی حریف بھی معترف ہیں۔


متعلقہ خبریں