پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلد تمام ’سلیکٹڈ‘ لوگوں کو جانا ہوگا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول نے کہا کہ قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگانے والے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اپنی ہی سیٹ سے محروم ہوگئے۔
بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ ٹو سے منتحب ہونے والے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اپنا رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ قاسم سوری کے حلقہ انتخاب کے 65 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔
Deputy Speaker Qasim Suri who banned the word ‘selected’ in the National Assembly has been de-seated. Turns out 65K votes cast could not be verified. Can’t ban the truth. Soon all selected will have to go.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 27, 2019
بلاول بھٹو نے کہا کہ مختلف ہتھکنڑوں سے سچ کو دبایا نہیں جاسکتا اور بہت جلد تمام سلیکٹڈ لوگ گھر چلے جائیں گے۔