پشاور: خیبرپختونخوا میں اسٹیج ڈراموں اور فلموں کو نشر کرنے کے لئے منظور یا رد کرنے کی غرض سے سنسر شپ بورڈ قائم کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بل سات سال سے زیرالتواء تھا۔
حالیہ قانون سازی کے بعد کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ، سی ڈی یا فلم سنسر شپ بورڈ کی اجازت کے بغیر ریلیز نہیں ہو سکے گی۔
خیبرپختونخوا سنسر شپ بورڈ مذہب، ملک اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف کسی بھی مواد کو روکنے کا مجاز ہو گا۔
حکومتی سطح پر قائم کئے جانے والے سنسر شپ بورڈز کا مقصد بنیادی اخلاقیات، ملکی سلامتی کے معاملات کے برخلاف مواد کو سنسر کرنا ہوتا ہے۔