فیصل آباد سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار


لاہور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کے نام اللہ وسایا اور مجاہدین خان بتائے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں