عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف


اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں،ضرورت سے دوگنا زائد بیلٹ باکسز اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پولنگ عملے کو ادائیگیوں کا ایڈجسٹ منٹ ریکارڑبھی موجود نہیں ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضرور ت سے زائد بیلٹ باکسز اور سکرینز کی خریداری سے 36 کروڑ 68 لاکھ کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد سے ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیاں حاصل کی گئیں ۔

اسی طرح پولنگ عملے کو سوا 53 کروڑ کی ادائیگیوں کی ایڈجسٹ منٹ بھی نہیں کی گئی۔

آڈٹ حکام نے دیر تک کام کرنے والے افسران کے کھانے پر خرچ ہونے والے 3 کروڑ 86 لاکھ بھی خلاف ضابطہ قرار دے دئیے۔

سیمینارز اور انٹرٹینمنٹ تحائف کی مد میں خرچ کئے جانیوالے 98 لاکھ کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ایک لاکھ پندرہ ہزار بیلٹ باکسز اور 1 لاکھ 46 ہزار سکرینز اضافی خریدی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کل 85ہزار پولنگ اسٹیشنز تھے ساڑھے 86 ہزار سے زائد کے لئے ٹرانسپورٹ فنڈز  دے دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا


متعلقہ خبریں