سعودی تنصیبات پر حملہ، پینٹاگون کو جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی کا حکم

شمالی کوریا سے مذاکرات پر امریکہ کا یو ٹرن | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف پینٹاگون کو جوابی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج سعودی عرب پہنچیں گے جہاں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی کہ کارروائی کب اور کیسے ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جوابی کارروائی کا انحصار سعودی ردعمل پر ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پومپیو کی ریاض سے واپسی اور نئے مشیر قومی سلامتی کی تقرری تک کوئی عملی اقدام نہیں ہو گا۔

ٹرمپ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس پر اس سے ایران کیخلاف رائے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ جلد بازی میں کوئی احمقانہ قدم نہیں اٹھائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکہ نے ایرانی آئل ریفائنریز کے ساتھ سائبر حملوں کا جائزہ لیا تھا۔

سعودی حکام کو حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کا سرکٹ بورڈ درست حالت میں ملا ہے جسے ایران عراق سرحد سے اڑایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں