سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی

سونا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 427 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 75017 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 60 پیسوں سے کم ہو کر 156 روپے 50  پیسے پر ٹریڈ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں