کراچی : بلاول بھٹو کی آمد، اسپتال کے دروازے مریضوں پر بند


کراچی : بلاول بھٹو کی آمد پر قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے دروازے مریضوں اور لواحقین پر بند کردیے گئے۔

بدھ کو پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری قومی ادارہ امراض برائے قلب پہنچے تو انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے۔ اس دوران مریضوں اوران کے لواحقین کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔

بلاول بھٹو پی پی کے علیل رہنما ایاز سومرو کی عیادت کے لیے طبی مرکز پہنچے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات امراض قلب کا شکار مریضوں اور لواحقین کے لیے اذیت کا باعث بنے۔

سندھ کی حکومت اور اتنظامیہ وی وی آئی پی کلچرکے حوالے سے تسلسل کے ساتھ  تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔ حکمران خاندان کے افراد یا حکومتی شخصیات کے نقل و حرکت کے موقع پر عام افراد کو تشویشناک حد تک پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ایسی میڈیا رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں کہ متنازعہ وی وی آئی پی کلچر کے باعث مریض ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولنیسوں میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں