85 سالہ فاسٹ بولر نے بالآخر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا


عالم کرکٹ کے زیادہ تر کھلاڑی 35 سال کے ارد گرد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوچتے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

سیزل رائٹ نے جب اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ جمیکا کی جانب سے میچ کھیلا اس وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ویس ہال اور سر گار فیلڈ سوبرز جیسے عظیم کھلاڑی کھیل رہے تھے۔

رائٹ کرکٹ کی دنیا میں ان عظیم کھلاڑیوں جیسا نام تو نہیں بناسکے تاہم عمر اور ریٹائرمنٹ کے معاملے میں وہ دونوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔

85 سالہ سیزل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 20 لاکھ سے زائد میچز اور سات ہزار وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سیزل نے اپنی زیادہ تر کرکٹ انگلینڈ کے کاؤنٹی سرکٹ میں کھیلی اور وہیں وہ اپنی اہلیہ سے بھی ملے۔

انگلش کنڈیشنز میں کرکٹر نے کمال کی گیند بازی کی اور پانچ لگاتار سیزنز میں لگاتار کھیلتے ہوئے انہوں نے 538 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دورانیے میں انہوں نے ہر 27 گیند پر ایک وکٹ حاصل کی۔ سیزل سات ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں