شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: لال حویلی پر اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کشمیر سے متعلق خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اچانک کرنٹ لگ گیا

وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

خطاب کے دوران انہوں نے اپنا دائیں ہاتھ پاس رکھی کسی چیز پر رکھا جس کے باعث انہیں زور دار کرنٹ لگ گیا۔

کرنٹ لگنے کے فوری بعد انہوں نے بے ساختہ انداز میں کہا ’کرنٹ لگ گیا، خیر ہے، کوئی بات نہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے لیکن مودی اس جلسے کا ناکام نہیں کرسکتا۔


متعلقہ خبریں