اے ایس ایف نے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی


راولپنڈی: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق مبینہ اسمگلر کو مزید تفتیش کے لئے انسداد منشیات فورس یعنی اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سوات کا رہائشی لائق زادہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مسقط جانے کے لئے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ راولپنڈی  پہنچا تھا۔ اے ایس ایف حکام نے جب مسافر کی تلاشی لی تو اس کی  لیدر جیکٹ سے سوا کلو گرام ہیروئں برآمد ہوئی جو مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس حکام نے اس ضمن میں مزید تفتیش کے لئے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں