اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اجینتھا مینڈس

فائل فوٹو


سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

مینڈس نے 19 ٹیسٹ میچز میں 70 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 87 ون ڈے میچز میں 152 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

سری لنکن گیند باز نے 39 ٹی 20 مقابلوں میں 60 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

34 سالہ کرکٹر نے اپنا آخری ون ڈے نیوزی لینڈ کیخلاف 2015 میں کھیلا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں  پہلی بار کیرم بال متعارف کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔

انہوں نے 2012 زمبابوے کیخلاف ٹی20 مقابلے میں 8 اسکور کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

قبل ازیں اجنتھا مینڈس نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں