اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔
Visited my father in jail he is being held without being convicted of any crime. can confirm news below is true. Govt doctors advised he be taken to hospital but govt is refusing. We are going to court. If anything happens to him govt will be responsible. https://t.co/dHdXbRu3C9
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 27, 2019
انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں،والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طبی سہولیات فراہم نہ کرکے حکومت زرداری کو مارنے کی سازش کررہی ہے۔