ننھی زینب کے قاتل عمران نے سزا کے خلاف اپیل کر دی


لاہور: قصور کی ننھی زینب کے قتل میں ملوث مجرم عمران علی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق عمران کی سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں مجرم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا ہے۔

مجرم کا کہنا ہے کہ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید، سات سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔


متعلقہ خبریں