چھوٹے سرفراز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

چھوٹے سرفراز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبداللہ بیٹنگ کررہے ہیں اور بلے کو سرفراز کی طرح ہوا میں لہرا بھی رہے ہیں۔


دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین نےعبداللہ کی اس وڈیو پر خوب تبصرے کئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے بھی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے عبداللہ کو کیوٹ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل بھی سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے عبد اللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان اپنے بیٹے کے پیچھے کھڑے ہوکر وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Sarfaraz Ahmed

@SarfarazA_54

Mere aur abdullah ke running between the wicket aik jaise hai ??

Embedded video

4,554 people are talking about this

گھر کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں ایک شخص سرفراز کے بیٹے کو بولنگ کراتے بھی دکھائے دے رہے ہیں جن کی گیند بر سرفراز کے صاحبزادے شاندار شاٹ لگاتے ہیں تاہم اپنے والد ہی کی طرح رننگ زیادہ اچھی نہیں کرپاتے۔

سرفراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری اور عبداللہ کی رننگ ایک جیسی ہے۔‘

اس خبر کو فائل کرتے وقت اس ویڈیو کو 15 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک جبکہ 15 سو سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ کی جاچکا ہے۔

Sarfaraz Ahmed

@SarfarazA_54

Kuch arsy pehly tak main is gali main khela krtatha, ab Mashallah se mery bety ki bari hai?

Embedded video

3,895 people are talking about this

اس سے قبل سرفراز کی عبد اللہ کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

اپنی ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کے کپتان نے اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کچھ عرصے پہلے تک ان ہی گلیوں میں، میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور اب ماشااللہ میرے بیٹے کی باری ہے۔‘


متعلقہ خبریں