لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پان شاپ کے مالک کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ ہدایت عثمان جنرل اسٹور اینڈ پان شاپ نامی دکان کے مالک کی درخواست پر سماعت کے بعد دی۔
درخواست گذار ظاہر عزیز نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ 8 فروری 2018 کو اس کا اسٹور چھالیہ اور کتھہ کی موجودگی کے باعث سیل کردیا گیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسٹور سیل کرنے سے قبل نہ اسے نوٹس دیا گیا اور نا ہی سنا گیا اس لئے اسٹور ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔